ماہرین کا کہناہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں یا مزید کمی وہوئی تو پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت20 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں موجودہ کم سطح پربرقرار رہیں تو معقول ٹیکس وصولیوں کے ساتھ یکم اپریل سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت باآسانی20 روپے لیٹر تک کم کی جا سکتی ہے۔ فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے تیل پر چلنے والے بجلی گھروں سے بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی گرسکتی ہے جب کہ سی این جی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی ممکن ہے جس کے باعث صنعتوں کو بھی کم قیمت میں گیس دی جاسکتی ہے۔ایسی صورتحال میں ملک کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہو سکتی ہے اور پاکستان جیسے ملکوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان پیدا ہوسکتا ہے