سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف سنڑاسپتال کے لیباٹری اور ایمرجنسی کے لیے مرد وخواتین ایک ہی واش روم استعمال کرنے کا انکشاف، سینکڑوں مریضوں کے لئے صرف دو واش روم مختص ہے، تفصیلات کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدوشریف سنٹراسپتال ایمرجنسی وارڈااور لیباٹری کے لئے صرف دو واش روم زیراستعمال ہے جن کو خواتین اور مرد مشترکہ طورپر استعمال کرنے پرمجبورہے۔ جبکہ صفائی کا انتظام بھی انتہائی ناقص ہے۔ سیدوشریف سنٹر اسپتال ایمرجنسی وارڈ اور لیباٹری میں مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایاکہ دو واش روم پر مرد وخواتین کا رش رہتاہے۔ انتہائی افسوس اور تکلیف دہ ہوتاہے جب خواتین واش روم میں ٹیسٹ کے لئے پیشاب جمع کرتے ہیں تو مرد حضرات بھی انتظار میں ہوتے ہیں۔ خواتین کے لئے الگ واش روم کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامناہے۔ مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں نے فوری طور پر نئے واش روم بنانے کا مطالبہ کیاہے۔ موجودہ واش روم کی صفائی بھی نہیں کی جاتی جس سے مریضوں کو مزید مشکلات کا سامناہے، کیجولٹی انچارج ڈاکٹر سلیم نے کہاہے کہ روزانہ چار سو سے زائد مریض لیباٹری میں ٹیسٹ کے لئے آتے ہیں جس سے واش روم میں انتہائی رش ہوتاہے جس کی مکمل صفائی ممکن بھی نہیں ہوتی۔ دراصل میں یہ واش روم ایمرجنسی یونٹ کے ہیں لیباٹری کے پاس اپنے واش روم سرے سے موجود نہیں۔ اس سلسلے میں جب اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد نعیم اعوان سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ وہ اس مسلے سے باخبر ہے ۔ اسپتال میں تعمیراتی کام جاری ہے بہت جلد وہ مزید واش روم لیباٹری کے لئے تعمیر کرینگے۔
سیدوشریف سنڑہسپتال میں مرد وخواتین ایک ہی واش روم استعمال کرنے کا انکشاف
