سوات (مارننگ پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر اور ایلیٹ نفری نے ضلع بونیر کے گوکند اور تاغان سے متصل علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے آپریشن(ٹائیگر کراس) کی شروعات، شانگلہ مملکت خداداد کی امن و امان اور سلامتی و خوشحالی کیلئے بدقماش سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا تھانہ چوگا کے پہاڑی علاقوں گانشال، سیمار،ٹانگئی سر،نوے غاخے،کاگل، شلغشے،زوڑ غاخے اور پندوڑیاں جن کے باونڈی ضلع بونیر کے علاقہ گوکند اور تاغان سے لگے ہوئے ہیں، میں برق رفتار آپریشن۔ بڑے پیمانے پر پولیس کے اسپیشل کمانڈوز ٹروپس جرائم پیشہ افراد کے خلاف حرکت میں آگئے بدقماش اورسماج دشمن عناصر میں تھر تھلی مچ گئی، زیر زمین دنیا میں ہلچل، شانگلہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر کمانڈوز اور سیکیورٹی فورسز کی سخت ترین چیکنگ، 300 گاڑیوں کو بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS باریک بینی سے چیک کیا گیا250 افراد کی جدید ٹیکنالوجی CRVS کے ذریعے چیک کئے گئے بدقماش عناصر کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن ٹائیگر کراس میں ایڈوانس کرتے ہوئے شانگلہ کو جرائم سے پاک ایک کرائم فری معاشرہ بنانے کیلئے تمام دستاب وسائل برو ئے کار لائینگے، ضلعی پولیس سربراہ ملک اعجاز۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کے خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بدقماش اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ایس ایچ او تھانہ چوگا سب انسپکٹر عثمان منیر اور دیگر پولیس افسران کی قیادت میں RRF کمانڈوز،ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس،آپریشن پولیس،BDS سکواڈکے ہمراہ چوگا کے علاقوں گانشال، سیمار،ٹانگئی سر،نوے غاخے،کاگل، شلغشے،زوڑ غاخے اور پندوڑیاں جن کے باونڈی ضلع بونیر کے علاقہ گوکند اور تاغان سے لگے ہوئے ہیں، میں باقاعدہ گرینڈ آپریشن ٹائیگر کراس کے تحت ٹھوس اور بھر پور کاروائی کے دوران کوئی مشکوک افراد گرفتار نہیں ہواایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر نے علاقے کے باسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں اور انہیں اپنے اور تھانے کے موبائل نمبرات مہیا کردیئے تا کہ جب بھی کوئی مشکو ک چیز یا شخص نظر آجائے تو فی الفور رابطہ کریں، علاقے کے لوگوں نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ ہم ضرور پولیس کو سپورٹ کریں گے لیکن تاحال کوئی مشکوک شخص /اشخاص نظر نہیں آئے ہیں اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجازنے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھر میں بدقماش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نتائج کے حصول تک آپریشن جاری رہے گاشانگلہ کو کرائم فری معاشرہ بنانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے وطن عزیز کی سلامتی کو ٹھوس بنیادوں پر مستحکم اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کمانڈوز دستوں،لیڈیز پولیس کمانڈوز سکواڈ،اسپیشل برانچ سکواڈ،DSB سکواڈاور آپریشن پولیس ٹروپس کا بم ڈسپوزل یونٹ سمیت علاقہ حدود تھانہ چوگا کے گرد ونواح اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے سماج دشمن عناصراورمشکوک افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ضلع شانگلہ میں آپریشن ٹائیگر کراس کی شروعات
