سوات (مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے رہنماء یاسربیروم آف چارباغ سوات نے کہا ہے کہ پٹرول اورگیس، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، اپوزیشن جماعتوں نے تبدیلی سرکار کی عوام دشمن پالیسی قراردیدیا،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رحمتوں اوربرکتوں کی بارش ہوتی ہے، لیکن یہاں تبدیلی سرکار نے عوام پر مہنگائی بم گرانا شروع کردیاہے، انہو ں نے کہا کہ لوگوں کوتبدیلی کے نام پر مہنگائی کے بوجھ تلے دباکررکھاہے، انہوں نے کہا کہ غریب عوام حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرناچاہتے ہیں،موجودہ حکومت میں موت سستی ہوچکی اورزندگی مشکل ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں مزیداضافہ کرکے تبدیلی سرکارنے رحمتوں اوربرکتوں کے اس بابرکت مہینے میں لوگوں کے لئے مزیدمشکل پیداکردی ہے، انہوں نے کہا کہ کمرتوڑمہنگائی کے سونامی میں تبدیلی سرکار نے عوام کو ڈبودیاہے، آج تبدیلی سرکارکی مرکز اورصوبہ میں حکومت ہے، لیکن ان کو حکومت چلانے کانہیں آئی، اسلئے وہ غیرمنتخب لوگوں کی بھرتی شروع کرکے منتخب لوگوں کودیوارکیساتھ لگادیاہے۔