سوات(مارننگ پوسٹ) 500بیڈ سیدو شریف ہسپتال کیلئے جاپان سے خریدا ہوا 22کروڑ روپے کی لاگت سے وی آرایف سسٹم : اے سی پلانٹ :ہسپتال پہنچ گیا ۔ وی آرایف سسٹم کی تکمیل سے پورا ہسپتال گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم ہوگا ۔چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے جمعرات کے روز وی آر ایف سسٹم کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب 12کروڑ روپے موجودہ حکومت نے اس عظیم الشانمنصوبے پر خرچ کرچکے ہیں اور دو ارب روپے کی لاگت سے طبی مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے ضروری اقدامات کرچکے ہیں ۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ غریب عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کر سکے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل میں زیادہ دلچسپی نہ لی تھی جس کے باعث اس کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔انہوں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ہنگامی طور پر ضروری فنڈز فراہم کئے جس کے وجہ سے اب یہ عظیم الشان منصوبہ مکمل ہونے والا ہے اور مئی 2018میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حوالہ کیا جائے گا ۔جو ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات کے عوام کوہر قسم صحت کے حوالے سے جدیدسہولیات فراہم کرینگے۔