سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں منظورپشتوں کے جلسے کے لئے تما م ترتیاریاں مکمل لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے ضلع بھر میں ریلی ، تفصیلات کے مطابق پختون تحریک مومنٹ کے زیر اہتمام 29اپریل کو کبل گراونڈ یں ہونے والے جلسے کی تمام ترتیاریاں مکمل ، جمعہ کے روز پی ٹی ایم کے سینکڑوں کارکنوں نے فضاگٹ سے ایک بڑی کار ریلی نکالی جوکہ چارباغ، خوازہ خیلہ ، مدین ، مٹہ کبل ، کانجو سے ہوتے ہوئے دوبارہ مینگورہ میں داخل ہوئی ریلی میں منظورہ پشتوں کے جلسے کے حوالے سے اعلانات کئے گئے اور راستے میں پمپلیٹ تقسیم کئے گئے۔ پی ٹی ایم سوات کے طرف سے اعلامیہ جاری کیاگیاہے کہ 29اپریل کو دوپہر دوبجے کبل گراونڈ میں جلسہ مقررہ وقت کے مطابق ہوگا جس سے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون سمیت دیگر رہنما خطاب کرینگے۔