سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ سوات قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز نے اپنے اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ اُو بنڑ سعداللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحمن ولدمحمد ر حمن سکنہ یخ کوہے کے قبضہ سے 2030گرام چرس برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر119درج کردیا۔ اسی طرح ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی ولد ساعد جان سکنہ محلہ توتکے علیگرامہ کے قبضہ سے 115گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ علت نمبر 154جرم 9CKPCNSA تھانہ کبل درج کردیا۔ایس ایچ اُو تھانہ چپریال حیات خان نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم شتمند ولد بلور سکنہ لابٹ گوالیرئی کے قبضہ سے 918گرام چرس برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر131 جرم 9CCNSAدرج درجسٹرڈ کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
سوات پولیس نے مطلوب اہم منشیات فروش دھر لئے،چرس و ہیروین برآمد
