سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیل خوازہ خیلہ کے چیئر مین شپ کے لئے12امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں صوبائی اسمبلی کے سابق آزاد امیدوار محبوب الرحمان، اس دفعہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میدان میں ہے۔آفتاب علی تحریک انصاف، تحریک انصاف کے ایم این اے سلیم الرحمان کے چچا اور تحریک انصاف کے ناراض رہنماء رفیق الرحمن آزاد، سید قمر جے یو آئی،فاروق علی خان پیپلز پارٹی، محمد احسان اللہ جماعت اسلامی، محمد اسماعیل خان پختون خواہ میپ اور افتخار علی خان، زاہد علی، عمر خان، محمد افرین، محمد اقبال آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس تحصیل کی 30ویلج کونسلوں میں 238امیدوارجنرل کونسلر،38امیدوارخواتین کونسلر،91امیدوارمزدورکسان کونسلر،88امیدواریوتھ کونسلر اور صرف 4ویلج کونسلوں میں اقلیتی کونسلر کی نشستوں کے لئے 4امیدوار میدان میں ہیں۔ اس تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد159044ہے، جن میں 88022 مرد اور 71022 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس تحصیل میں 275 پولنگ سٹیشن ہیں، جس کے لئے لیکشن کمیشن نے 1216 عملہ تعینات کیا ہے۔