بونیر کے سرزمین پر امن و امان کی فضا کو کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے دیں گے عوام کی مال جان کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جرائم پیشہ افراد کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی خصوصی احکامات کے روشنی میں بونیر پولیس نے ایلم کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں کھائیوں گھاٹیوں دروں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس سمیت ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران 23 مشتبہ اشخاص گرفتار کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خود آپریشن میں موجود رہا۔ اور آپریشن کی کمان کرتے ہوئے مختلف مشکوک مقامات پر چھاپہ زنیاں کی۔ضلعی پولیس سربراہ نیاپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔اور جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔سیآہنی ہا تھوں نمٹا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ان کے جڑ اکھاڑ پھینکنے تک جاری رہے گا۔اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
ایلم کے دشوار گزار پہاڑیوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن
