پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات میں معاملے کو اٹھانے یقین دہانی کرادی۔پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘منظور پشتین کے بیشتر مطالبات جائز ہیں اور قبائلی عوام کو فاٹا میں چیک پوسٹوں پر شدید تحفظات ہیں۔’انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عوام کے مسائل سے متعلق ملاقات کریں گے اور چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے، بارودی سرنگیں ختم کرنے اور لاپتہ افراد کے معاملات ان کے سامنے اٹھائیں گے۔