سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بڑے اور خطرنا ک سائین بورڈوں کے خلاف اپریشن کو عوامی حلقوں نے سراہا، کمشنر ملاکنڈ کے جانب سے مختلف شاہراہوں پر غیرقانونی بڑے اور خطرناک سائین بورڈوں کو ہٹانے کی مہم کو ضلع بھر کے عوام نے سراہا، مقامی لوگوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لایا کہ ان سائن بورڈوں پر ایک طرف بے ہودہ اشتہارات جن پر زیادہ ترخواتین کے بڑے بڑے تصاویر ہوتے ہیں جبکہ آندھی اور بارش میں یہ سائن بورڈ لوگوں کے جان کے لئے خطرہ بنے ہوے ہیں اس طرح مینگورہ شہر کے مختلف کھمبوں پر لٹکے ہوئے بینرز جن پر طرح طرح کے اشتہارات نظر آتے ہیں شہر کی خوبصورتی پر بدنما داغ ہیں، اس کے ساتھ مینگورہ میں مختلف دکانداروں کے طرف سے تجاوزات کو ہٹانے کی بھی عوام نے بھرمطالبہ کیاہے۔