سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال میں گردوں کا عالمی دن منایا گیااس سلسلے میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے کی،شرکاء نے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے جن پرگردوں کے امراض اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے نعرے درج تھے،اس موقع پر تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی، سینئر ڈاکٹرز پروفیسر ڈاکٹر خورشید عالم، پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ، پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد، پروفیسر ڈاکٹر امجد سمیت دیگر عملہ نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گردوں کے امراض اور تشخیص کے بارے اہم معلومات فراہم کیں اور گردوں کے امراض سے بچاؤ کے بارے میں احتیاطی تدابیر پر تفصیلی بحث کی گئی تقریب کے اختتام پر گردوں کے امراض کی آگاہی کے حوالے سے واک بھی نکالی گئی۔