سوات:چارباغ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار،چوری شدہ سامان،سونا اور نقدی برآمد،ڈی ایس پی حبیب اللہ اور ایس ایچ او بختی اللہ کا صحافیوں کو بریفنگ،علاقے کے سماجی کارکنان کا بھی شرکت۔تفصیلات کیمطابق DSP حبیب اللہ اور SHOچارباغ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں چارباغ کے علاقہ منگلتان اور توہا میں را ت کی تاریکی میں چوروں نے متعدد گھروں سے نقدی،پانی کے موٹر اور سونا چوری کیا، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے چارباغ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کی،ایس ایچ او چارباغ کی نگرانی میں پولیس نے تفتیش شروع کردی،تفتیش کی دوران سات ملزمان (امین اللہ،سلمان شاہ،نیک زادہ،ابرار خان،احسان اللہ اور رحمان اللہ)گرفتار ہوئیں اور ایک ملزم(گوہر) واردات کے بعد علاقے سے فرار ہوا۔ملزمان سے سونا،نقدی اور پانی کا موٹر برآمد ہوا۔DSP حبیب اللہ نے کہا کہ ملزمان کو پکڑنے سے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں کمی آئیگی اس سے پہلے بھی دو تین واقعات سامنے آئیں لیکن ان میں جو لوگ ملوث تھے چارباغ پولیس کی بدولت وہ لوگ سلاخوں میں ہے اور اس بار بھی ایس ایچ او چارباغ اور پولیس نوجوانان کامیاب ہوئیں
سوات علاقہ چار باغ میں گھروں سے چوری کرنے والا چور گروہ گرفتار
