سوات (مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں سکول وین میں سی این جی سلنڈر پر پابندی عائد کع دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 کی تحت سکول وینز میں سی این جی سلنڈروں اور سکول گاڑیوں پر سکول بیگز آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سکولز گاڑیوں میں سلنڈر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سکول بچوں کے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اس سلسلے میں سخت ہدایا ت جاری کی گئی ہے۔ ڈی سی ثاقب رضا اسلم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
سوات سکول گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر اور بیگز آویزاں کرنے پر پابندی عائد
