سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں مبینہ طور پر ٹروپیکانا نامی برانڈ کے جوس پینے سے ایک بچی موقع پر ہلاک جبکہ دوسری بچی کو تشویشناک حالت میں پشاورہسپتال منتقل کر دیا،بچی کی ہلاکت زہریلی مشروبات پینے سے واقع ہوئی ہے،سیدوشریف ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ سے چند گز فاصلے پر واقع فضاگھٹ پارک کے سامنے رہائشی علاقے میں بچوں نے مقامی دکاندار سے ٹروپیکانا نامی برانڈ کے جوس خرید کر گھر لے آئے اور پینے کے بعد اچانک دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں آٹھ سالہ ندا دختر فرمان موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ شبنم دختر شیر عالم تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال لایا گیا بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زہر یلی اشیاء کھانے سے ایک بھی کی موت اور دوسری کی حالت غیر ہوئے۔مقامی پولیس نے ٹروپیکانا جوس فروخت کرنے والے دکاندار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ میں ٹروپیکانا نامی برانڈ کے جوس پینے سے ایک بچی موقع پر ہلاک ، دوسری بچی کی حالت تشویشناک
