سوات(مارننگ پوسٹ) چارباغ کے علاقے عالم گنج میں جائداد کے تنازعے پر جھگڑا فائرنگ اور لاٹھیوں سے بارہ افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق چارباغ کے علاقے عالم گنج میں دوفریقوں سہراب خان اور سردار علی کے درمیان جائداد کے تنازعے پر جھگڑا جس میں کلاشنکوف کے فائرنگ اور لاٹھیوں سے دونوں فریقوں کے بارہ افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں فیاض خان، رحمداد خان، امتیاز، نیازعلی، بخت عالم ، حضرت علی، اعجاز خان، رحمدادخان ، فاروق، زورطلب خان ، سردارعلی اور محمد یوسف شامل ہے زخمیوں کو سیدشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے کئی افراد کو تحویل میں لے لیاہے۔