پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا.سوات یونیورسٹی کو بہتر بنانے کے لئے گورنر خیبر پختون خوا نے مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نامزد گیا ہے.ڈاکٹر حسن شیر پیشہ ورانہ تجربات رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک تجربہ کار ماہرِ تعلیم بھی ہیں.موصوف اعلی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار بخوبی نبھانے کی وجہ سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں..ڈاکٹر حسن بین الاقوامی اور قومی جرنل میں متعدد تحقیقی مقالے شائع کرانے کے علاوہ انھوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت بھی کی ہے.