سوات(مارننگ پوسٹ) کرونا کی روک تھا م کے لئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اشیاء خورد ونوش کی دکانیں کھلی ہے آٹے کی کوئی کمی نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرینگے، ڈی سی سوات، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ضلعے میں کروناسے بچاوں کے لئے لاک ڈوان جاری ہے کسی کوبھی لاک ڈاون میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی، بعض عناصر حکومتی اقداما ت کو چیلنج کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا لاک ڈوان میں اشیاء خورد ونوش کی دکانین کھلی ہیں۔ عوام کو تما م تر دستیاب وسائل سے امداد دی جارہی انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ضلع بھر میں آٹے، چینی، چاول، چائے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی کمی بالکل نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے مہنگا آٹافروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا ہے۔ کسی کوبھی اس مشکل وقت میں زیادہ منافع خوری کرنے نہیں دینگے انہوں نے مزید کہاکہ عوام حکومت کے ساتھ مددکریں جوکہ خود ان کی مفاد میں ہے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ باہر سے آنے والے لوگ خود انتظامیہ یا محکمہ صحت کے سات رابطہ رکیں یا علاقے کے لوگ ان کی اطلاع انتظامیہ کو دیں انہوں نے مزیدکہاکہ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ضلع بھر میں تقریبات پر پابندی ہے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات سے اجتناب کیاجائیں خلاف کرنے کی صورت میں ضلع انتظامیہ سخت اقدامات اٹھائینگے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مکمل انتظامات کردئے ہیں۔ عوام کی تعاون سے ہی حکومت اس وبا سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
اشیاء خورد ونوش کی دکانیں کھلی ہے آٹے کی کوئی کمی نہیں،ڈی سی سوات
