سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع سوات سیدو شریف جانسی گراونڈ میں پہلا عابد علی (مر حوم) فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ سوات فائٹر نے ایک گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ضلع سوات علاقہ سیدو شریف کے خوبصورت اور پر فضا مقام میں منعقد ہونے والے پہلا عابد علی (مر حوم) فٹبال ٹورنامنٹ میں سوات بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ سوات فائٹر اورڈھیرئی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سوات فائٹر نے ڈھیرئی کو ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ٹورنامنٹ منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں امن اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا فائنل میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھے اور میچ سے بھر پور لطف اندوز ہوئے معروف سماجی رہنما ناصر شین نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئیں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جانسی گراؤنڈ قدرتی طور پر بنا ایک خوبصورت گراؤنڈ ہے اگر حکومت اس کو توجہ دیں تو یہ سوات کے خوبصورت ترین اور پر فضا میدانوں میں شمار ہوسکتا ہے
ضلع سوات میں پہلا عابد علی (مر حوم) فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،
