پشاور: مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا ہے، درازندہ میں کورانٹین 15 افراد میں سے 8 افراد کے رپورٹ نیگٹیو آئے ہیں انکو کورنٹین سے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ پولیس ہسپتال میں بھی دو مریضوں کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے، کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا، کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں،مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا
سوات اور کوہاٹ میں کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ
