سوات(مارننگ پوسٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شوکت علی یوسفزئی نے وطن عزیز کی حفاظت یقینی بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں دہشت گردی کے طویل اور پرآشوب دورانئے کے بعد بڑی مشکل سے امن قائم ہوا ہے اب ہم کسی کو بھی یہ امن سبوتاژ نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو موجودگی مشکل صورتحال میں قوم کی تکالیف اور ضروریات کا بخوبی علم ہے وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو بہت جلد تمام معاشی اور علاقائی سیکورٹی کے چیلنجوں سے نکال لیا جائے گا صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کو چیلنج سمجھ کر توجہ دے رہی ہے تاہم محدود وسائل میں یہ اکیلے حکومت کے بس میں نہیں اسلئے نجی شعبے کو بھی اس مشن میں قومی کاز کے طور پر حصہ لیکر آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم شانگلہ کی تمام محرومیاں ختم کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ شانگلہ کے دوران پورن حاجی آباد میں نجی طبی ادارے پورن میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح اور بعد ازاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے سابق صوبائی مشیر حاجی عبدالمنعم، وقاراحمدخان، انجینئر عبدالتواب، عبدالمولی و دیگر مقامی زعماء نے بھی خطاب کیا اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا شوکت یوسفزئی نے میڈیکل کمپلیکس کے مختلف شعبے دیکھتے ہوئے نجی شعبے میں علاج کی جدید سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں محروم رکھے گئے پورن جیسے پسماندہ علاقہ میں تمام تر سہولیات سے آراستہ میڈیکل کمپلیکس بنانا بارش کا پہلا قطرہ ہے جس پر انہوں نے حاجی عبدالمنعم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سہولت سے پورا شانگلہ مستفید ہوگا وزیر اطلاعات نے کہا کہ چند گمراہ عناصر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں حالانکہ یہ وہی فوج ہے جس نے اپنی نیند حرام کرکے اس ارض پاک کی سلامتی کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنایا قوم کو عدم تحفظ سے بچا کر سکھ و چین دیا اور بھارت کے خلاف ہر محاذ پر اپنی بہادری کا لوہا منوایا ہے پاک فوج آج بھی قیام امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اسلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچایا ہم اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا دور کبھی بھی واپس نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ سارے چور اکھٹے ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلانا اور اڈے گرانا چاہتے ہیں ان کی مرضی جو چاہے کر لیں مگر یہ طے ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والے سب چور ڈاکوؤں کو جیل جانا پڑے گا اور ان کا احتساب جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کبھی کہتی ہیں کہ عید پر نوازشریف سے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا اور کبھی کہتی ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے میں پوچھتا ہوں کہ نوازشریف کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہیں یا ان کو قومی خدمت کا ستارہ امتیاز ملا ہے درحقیقت اپوزیشن کا مقصد چور بچاؤ تحریک چلانا اور حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ان بڑے مگرمچھوں کو کچھ نہ کہا جائے اور جیل میں بھی ان لٹیروں کی ہر طرح خاطر مدارت کی جائے تاکہ پاکستانی سیاست میں سیسیلین مافیا اور گاڈ فادر کا کلچر پنپتا رہے یہ چور لٹیرے اپنی اس خوش قسمتی پر جشن منائیں کہ یہ ڈاکے انہوں نے کسی یورپی ملک میں نہیں ڈالے ورنہ وہاں کے عوام انہیں جیلوں میں ڈالنے سے پہلے گندے ڈسبن میں پھینک کر اپنی شدید نفرت کا اظہار کرتے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم و صحت سمیت تمام سماجی شعبوں کے فنڈز میں ریکارڈ اضافے کے علاؤہ پورے صوبے کے عوام کو صحت انصاف کار? فراہم کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایماندار نمائندوں کا انتحاب کیا جائے تاکہ وہ عوام کی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم شانگلہ کو مثالی ضلع بنائیں گے تاکہ اس کے ماضی سے کرپشن کاداغ دھل سکے انہوں نے کہا کہ ہم شانگلہ کو سیاحت کی صنعت کیلئے کھولیں گے جبکہ وزیراعلی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے شانگلہ کی پسماندگی دور کرنے کا پکا وعدہ کیا ہے اس موقع پر لوگوں نے پی ٹی آئی زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور فخر شانگلہ شوکت یوسفزئی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
شانگلہ کی تمام محرومیاں ختم کرینگے،شوکت علی یوسفزئی
