سوات(مارننگ پوسٹ) پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والے ملزمان گرفتار، ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے اور خان طوطی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق: موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ مینگورہ کے کانسٹیبل لائق زادہ ہمراہ پولیس نفری مکانباغ میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ جانب سیدوشریف سے ایک موٹرسائیکل نمبری AAK-4566جس پر دو بندے سوار تھے آرہے تھے ناکہ بندی کے دوران مذکورہ کانسٹیبل لائق زادہ نے اشارہ کرتے ہوئے کھڑا کر دیا،موٹر سائیکل پر سوار عبد العزیز خان ولد خان طوطی سکنہ مکانباغ اور وقاص ولد فضل وہاب سکنہ مکانباغ کو مذکورہ کانسٹیبل نے کہا کہ موجود ہ حالات کے پیش نظر صوبائی و ضلعی حکومت کے جانب سے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے باعث ڈبل سواری پر پابندی ہے جس پر عبد العزیز ولد خان طوطی اور وقاص ولد فضل وہاب طیش میں آکر ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل لائق کے ساتھ ہاتھاپائی اور گالی گلوچ دے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے فوری طور پر مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، تھانہ مینگورہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کو گرفتارکرکے اُن کے خلاف مقدمہ علت 176مورخہ 03-04-2020دفعہ 506,500,186,189,188,353 تھانہ مینگورہ درج رجسٹرڈ کرکے سرکاری مہمان بنائے گئے۔
پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ہاتھاپائی،فضل حکیم کے بھتیجے سمیت دو افراد گرفتار
