سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ایڈینشل ڈپٹی کمشنر سوات کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقررکردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سوات مینگورہ بازار عوام پر تشدد کرنے ولا لیوی اہلکار کو ڈی سی سوات نے معطل کردیا اور انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے سربرائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کرینگے عوام نے ڈی سی سوات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عوام پر تشدد روز کا معمول بن گیا تھا،