سوات(مارننگ پوسٹ)ضلع سوات میں کورونا وائرس سے متعلق لئے گئے 17 نمونوں میں سے 11کے ٹیسٹ ریزلٹ منفی آئے ہیں جبکہ چھ ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں مثبت آنے والے ٹیسٹوں میں دو کا تعلق بحرین، دو دنگرام اور دو کا تعلق گنبد میرہ سے ہیں متاثرین میں دو افراد کا تعلق کورونا وائرس سے فوت شدہ شخص کے قریبی رشتہ دار وں میں سے ہیں دنگرام اور گنبد میرہ کو بھی بحرین کی طرح فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ گنبد میرہ سے لئے گئے سات افراد کی ٹیسٹوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہے جبکہ بونیر سے تعلق رکھنے والے ضیاء اللہ ولد بخت روان اور بخت روان ولد محمد ابراھیم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں دونوں مریض بونیر سے مینگورہ کے علاقے دنگرام آئے ہوئے تھے اسی طرح مینگورہ کے علاقے گنبدمیرہ میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں متاثرہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں متاثر ہ افراد کے بعد سوات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 31ہوگئی۔
سوات:مینگورہ کےعلاقے،گنبد میرہ اور دنگرام سے 4 کرونا کےمریض سامنے آگئے
