سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما ممبر ضلع کونسل سوات اور چیئرمین ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی سید افضل شاہ آف ہزارہ نے مرکزی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں سوات کے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ سیدو شریف ائیر پورٹ کو جلد ازجلد پروازوں کے کیلئے کھول دیا جائیگا ، اسی طرح انتہائی اہم مسئلہ متحدہ عرب عمارات کے ویزے کیلئے پولیس کلیئرنس اور انہیں سفارت خانے سے تصدیق کے عمل کو فوری طور پر ختم کردیا جائیگا کیونکہ اس سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لئے یقین دہانی کرائی ۔