سوات میں کورونا نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا۔ 16افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے پہلے سوات میں کورونا مثبت کیسوں کی تعداد صفر ہوکر رہ گئی تھی۔ محکمہئ صحت کے مطابق گذشتہ روز مزید چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ اس وقت مثبت کیسوں کی شرح0.4 فیصد ہے۔