سوات(مارننگ پوسٹ) ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کی باوجود مینگورہ کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کیاجارہاہے، ضلع انتظامیہ نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ساٹھ روپے کمی کے اعلان کے باوجود مینگورہ کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کیاجارہاہے مینگورہ کے مختلف علاقوں جن میں گلکدہ نمبر ایک، ملابابا، شاہدرہ وتکے، ملوک آباد، امانکوٹ میں گران فروش دکاندار ایل پی جی فی کلو ایک سو تیس سے لیکر ایک سو ساٹھ روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ عوام نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر گراں فروشوں کی خلاف کارروائی کی جائیں۔
مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت ہونے لگا،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
