سوات (مارننگ پوسٹ)سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل وچیف ایگزیکٹیو سیدو ٹیچنگ ہستپال ڈاکٹر تاج محمد خان اور ڈاکٹر بخت زادہ کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر الوداعی تقریب ،نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق کے اعزاز میں ویلکم پارٹی گذشتہ روز منعقد ہوئی ، تقریب میں ڈاکٹروں ،طلباء اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر تاج محمد خان و ڈاکٹر بخت زادہ کے خدمات کو سراہا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرگلشن حسین ، ڈاکٹر عبدالواسع صدر پی ڈی اے سوا ت، اسسٹنٹ پروفیسر پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم اللہ خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ،ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر تاج محمد ، ڈاکٹر بخت زادہ اور دیگر نے کہا کہ طب کا شعبہ مقدس شعبہ ہے ، اس سلسلے میں ہم سب کو مخلوق خدا کی خدمت بلا عذر کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ سیدو میڈیکل کالج کے لئے ڈاکٹر تاج محمد خان کی خدمات یاد رکھے جائیں گے ، اس موقع پر نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے کہا کہ میں بھی ڈاکٹروں ، ملازمین اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ، انہوں نے کہا کہ سیدو میڈیکل کالج اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال لازم و ملزوم ہیں اس سلسلے میں دونوں اداروں سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تاج محمد خان نے ہمیشہ تمام مسائل خندہ پیشانی سے حل کئے ہیں ۔