سوات(مارننگ پوسٹ) 10 اپریل جمعہ کے روز کورونا سے متاثرہ نمونوں کے 25نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 22نمونوں کے ٹیسٹ رزلٹ منفی جبکہ 3کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں مثبت آنے والے نتائج میں 2کا تعلق کوٹنئی خوازہ خیلہ سے ہے، جو کہ رنگ محلہ کے ہی افراد سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک متاثرہ شخص کا تعلق شالپین خوازہ خیلہ سے ہے جو کہ شالپین کے متاثرہ شخص کی بیوی ہے اس طرح ضلع سوات میں کل متاثرہ اشخاص کی تعداد 50 ہوگئے مزید برآں خوازہ خیلہ میں متاثرہ شخص علی بخش کے خاندان کے ساتوں افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آئے ہیں اور ان کو کو روناوائرس سے پاک قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔