(مارننگ پوسٹ)تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی کاوشوں کے باعث دائرہ کار میں مزید توسیع کی گئی، سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں نئے ریسکیو سٹیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،
ضلع سوات میں کبل، بریکوٹ اور بحرین تحصیلوں میں بھی ریسکیو سٹیشنز قائم،
اس سے قبل ریسکیو سروسز سوات کی دو تحصیلوں مٹہ اور بابوزئی تک محدود تھی
ریسکیو انتظامیہ نے نئے سٹیشنوں کےلیے ضروری آپریشنل سامان فراہم کردیا،
آپریشنل آلات میں جدید ترین ایمبولینسز، فائر ویکلز اور ریسکیو ویکلز شامل ہیں،
ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ریسپانڈر ہے،
پنجاب ریجمنٹ سنٹر مردان سے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں نے چارج سنبھال لیا
عوام الناس کو دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،
ضلع سوات کے متعدد تحصیلوں میں بھی ریسکیو1122 سٹیشنز قائم
