سوات (مارننگ پوسٹ) سیشن جج ضلع قاضی سوات ظفراقبال خان نے ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے، بیچلر ہاسٹل پراجیکٹ جوپشاور ہائی کورٹ کے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر کیا جارہا ہے کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں سید عبید اللہ شاہ ،اجمل خان وزیر ججزاے ٹی سی ، طلاء محمد SCJ۔Adminعبدالحلیم خان ایڈووکیٹ صدردارلقضابار ایسو سی ایشن، اختر منیر خان ایڈوکیٹ صدر سوات بار ایسو سی ایشن کے علاوہ دیگر ججز،وکلاء اورعدالتی اہلکاروں نے بھی شرکت کی،افتتاحی تقریب کے دوران معاذ خان سب انجینئرسی اینڈڈبلیو نے شرکاء کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور بعد میں اجتماعی دعا بھی کی گئی، اس موقع پر سیشن جج نے شرکاء کو وضاحت کی کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ججز کی رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
سوات ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے، بیچلر ہاسٹل کا افتتاح کردیاگیا
