سوات(مارننگ پوسٹ) امریکہ سے آئے ہوئے سوات میں کرونا وائرس کا پہلا مریض ڈاکٹر جواد نے کرونا کو شکست دے دی ۔ وہ امریکہ سے واپس آیا تھا اور اپنے آپ میں کرونا وائرس کے علامات پا کراپنے آپ کو کمرے میں قرنطینہ کرلیا۔ دو دن بعد حفاظتی تدابیر کے ساتھ پشاور جاکر ٹیسٹ کیا جس میں کرونا وائرس کے اثرات ثابت ہوئے۔اس کے بعد انہوں نے ایبٹ آباد جاکر ایک خالی گھر میں خود کو قر نطنیہ کرلیا۔ گذشتہ روز دوبارہ ٹیسٹ کیا جو منفی آیا، جس کے بعد 30 سالہ ڈاکٹر صحت یاب ہوکر واپس سوات میں اپنے گھر آیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بہت سارے لوگوں کو اس بیماری سے بچایا۔