سوات (مارننگ پوسٹ)تحصیل چارباغ دکوڑک میں شادی سے دو دن پہلے20سالہ لڑکی کو سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مسماۃ (ل) کی شادی خالہ زاد شاکر سے ہوئی تھی۔ بعد میں اس نے شوہر سے خلع لی تھی۔18اپریل کو اس کی دوسری شادی تھی۔ جمعرات کو سابق شوہر نے ان کے گھر جاکر سابق بیوی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ چارباغ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔