سوات(نامہ نگار)سوات میں مریضوں کے سہولت اور مشکلات میں کمی کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں آسانی پیداکرنے کے لئے آج نویں روز بھی آن لائن فری سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی مریضوں کی سہولت کے لئے موجود رہے لوگوں نے فون کال کے ذریعے مشورے تجاویز اور علاج ومعالجہ کے حوالے سے معلومات لی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے لوگ زیادہ تر نفسیات ڈیپریشن معدے اور چلڈرن سمیت دیگر بیماریوں کے حوالے زیادہ معلومات اور علاج ومعالجہ کے لئے رابطہ کیا گیا آن لائن فری سپیشلسٹ ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ آئی ڈاکٹر وسیم مروت سکن ڈاکٹر مظہر خان چلڈرن ڈاکٹرحبیب اللہ ڈینٹل ڈاکٹرعارف پیڈز ڈاکٹر سید نعیم اللہ نیو رو فزیشن ڈاکٹر شوکت علی ڈینٹل گائنی ڈاکٹرودیگر نے حصہ لیا اس طر ح انصاف ڈاکٹرزفورم سوات کے ڈاکٹر وسیم مروت نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی کوشش کرتے ہوئے حصہ لے کر انسانیت کے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے سہولت میں بھرپور کردار ادا کیامریضوں کے علاج معالجہ میں آن لائن سہولت دینے میں مدد پر عوامی حلقوں نے ان کے جذبے کو سراہا اس طرح آج بھی مختلف علاقوں سے لوگوں نے اس فون نمبر 0946.700037 کانٹیننٹل جنرل ہسپتال سیدو شریف پر کال کرکے اس سہولت سے مستفید ہوئیں آن لائن سپیشلسٹ ڈاکٹرزایک بجے سے چار بجے تک موجو د ہوکر آن لائن فری خدمات دیتا ہے