سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل بحرین ضلع سوات کی گاوں بالاکوٹ میں مرحوم فضل ربی کی خاندان کے نو افراد میں کرونا وائرس کی مثبت رپورٹ آیا تھا جس کی وجہ سے پچھلے بیس دنوں سے پورا گاؤں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔آج تمام لوگ صحت یاب ہیں اور تمام کی کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اس لیے پورے گاؤں کا قرنطینہ ختم کر دیا ہے مذکورہ خاندان کے افراد میں باورخان، عالم زیب،وزیر ذادہ، باعی شاہ، جونید، محمد اقبال اور تین خواتین شامل تھے۔واضح رہے کہ سوات میں کرونا وائرس کے بہت سارے مریض صحت یاب ہورہے ہیں جوکہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا خبر ہے اور اس سے عوام اور حکومت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔انکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے۔
تحصیل بحرین ضلع سوات کی گاوں بالاکوٹ سے قرنطینہ ختم
