سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے سواتی طلباء کامعاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھالیا، عزیز اللہ گران خان نے کرغستان میں پھنسے ہوئے طلباء کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیرمرادسعید کو آگاہ کردیا، حکومت کی طرف سے ان طلباء کوواپس وطن لانے کیلئے کی یقین دہانی، عزیز اللہ گران کی طرف سے طلباء کے والدین اوران کے رشتہ داروں کو اپنی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی، تفصیلات کے مطابق کرغستان میں سوات کے پھنسے ہوئے 400طلباء کا معاملہ ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ اٹھالیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمودخان اور وفاقی وزیرمرادسعید سے رابطہ کرکے ان کو کرغستان میں پھنسے ہوئے چارسو طلباء کی تشویش سے آگاہ کیااوران کی آواز بن کرانہیں پوری صورتحال سے آگاہ کردیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان اورمرادسعید نے اس سلسلے میں فوری طورپرمتعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان کو ضروری ہدایات جاری کئے۔ اس سلسلے میں عزیز اللہ گران نے میڈیا کو بتایاکہ وزیراعلیٰ اورمرادسعید نے ہماری گزارشات انتہائی سنجیدگی کے ساتھ سن کر انہوں نے ان طلباء کے والدین اور رشتہ داروں سے کہاہے کہ حکومت اس سلسلے میں غافل نہیں ہے ان کے پیاروں کو واپس لانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائی جائے گی۔ عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان اوروفاقی وزیرمرادسعید اس حوالے سے پرعزم ہیں جبکہ مرادسعید کی بیرون ممالک میں پاکستانیوں کیساتھ رابطہ ہے اوران کی کوشش ہے کہ وہ واپس باعزت طریقے سے پہنچ سکے۔ ان کی کوششوں سے بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے سواتی طلباء کامعاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھالیا
