سوات:تحصیل کبل کے علاقہ خیر آباد، گالوچ میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اختر علی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا لی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔