سوات(مارننگ پوسٹ)رمضان المبار ک آمد الخیر ٹرسٹ کے علماء کرام ونوجوانو ں کا مشترکہ آٹھ لاکھ سے زائد کا رمضان پیکج علاقے کے ضرورت مندوں محتاجوں بیواؤں مسکینوں اور لاچار وں میں ان کے گھروں کو پہنچاکر تقسیم کردیاغذائی اجناس میں گھی کجھور چینی آٹا چاول دال سمیت مختلف چیزیں شامل تھی جس کو تقسیم کرنے سے پہلے ان مستحق خاندانوں کی لسٹ بنائی گئی تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے تین لاکھ سے زائد سامان اس سے پہلے جبکہ تقریبا پانچ لاکھ کے قریب اس کے بعد لوگوں میں تقسیم کے لئے علماء کرام اور عصری تعلیم یافتہ با اخلاق نوجوانوں نے مشترکہ طور پر ان کو لسٹ بنانے اور ان کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرکے اخلاص اور خدمت خلق جذبے سے سرشار ہوکر بلا تفریق ان لوگوں کے لئے رمضان پیکج پہنچانے میں مدد دے کران کے دل جیت لئے یہ سلسلہ مخیر حضرات کے جانب سے تعاون کے پیش نظر جاری رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور الخیر سی سی بی توتانو بانڈئی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری رفیق احمد عربی نے رمضان پیکج تقسیم کرنے کے موقع پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا رفیق احمد عربی نے کہا کہ لوگوں کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مروجہ اصول کو اپنا کر ان ضرورت مندخاندانوں کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرکے اپنے رب کے رضا کے لئے بلا تفریق خدمت کریں رفیق احمد عربی نے مزید کہا کہ رمضان پیکج میں مخیر حضرات کی تعاون ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے تاکہ اس ماہ برکت میں وہ بھی اپنے بچوں اہل وعیال کے ساتھ آرام وسکون کے ساتھ کھائیں اور عبادات ونیک اعمال کے طرف توجہ اورسکون کے ساتھ عبادات پر بھرپور توجہ دیں رفیق احمد عربی نے مزید کہا کہ تعاون کا یہ جذبہ جاری رہا تو مزید خاندانوں کو اس میں شامل کریں گے انہوں نے علماء کرام اور عصری تعلیم یافتہ نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہا کہ انہوں نے بلا تفریق معاشرے کے خدمت کے لئے اپنی خدمات فراہم کرکے ان خاندانوں کو غذائی راشن کی تیاری اور گھروں تک پہنانے میں مدد فراہم کی
الخیر ٹرسٹ کیجانب سے 8 لاکھ سے زائد کا رمضان پیکج مستحق گھرانوں میں تقسیم
