رمضان المبارک کے مہینے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم سیدو شریف سوات میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فضل حکیم ، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان اور ایم این اے سلیم الرحمٰن نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق درخواست زیر غور لائی گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ تحصیل بابوزئی اور تحصیل خوازہ خیلہ کے بازاروں کے نزدیک کورونا کے مثبت کیسز کافی تعداد میں سامنے آئے ہیں اسلئے اس حوالے سے مناسب احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سوات میں رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں ایس او پیز کے تحت رعایت دیئے جانے والی دکانیں صبح 9 بجے سے دوپہر تین بجے تک کھلی رکھی جائیں جبکہ تین بجے کے بعد صرف ادویات، تندور، بیکری اور دودھ کی دکانیں کھلی ہوں گی اس کے علاوہ جنرل سٹور اور کریانہ سٹور کی دکانیں مغرب کی نماز کے بعد سے لیکر رات گیارہ بجے تک اس شرط پر کھلی ہوں گی کہ وہ اپنی دکانوں پر رش نہیں بنائیں گے اور حکومت کی واضح احتیاطی تدابیر سمیت سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی خیال رکھیں گے اور اس طرح تمام دکاندار ماسک کے استعمال کے پابند ہونگے اجلاس میں مساجد کی کمیٹی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں علمائے کرام کی کمیٹی نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
سوات،احتیاطی تدابیر اپنانے کے شرط پر شام سے 11 تک جنرل سٹورز کھلے رہینگے
