سوات(مارننگ پوسٹ) ٹیلی میڈیسن سروس جاری رمضان المبارک کے اس با برکت ماہ میں بھی عوام کے مشکلات کے پیش نظر سہولت جاری رہیگی ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں اوپی ڈی اور پرائیویٹ کلینکس کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن آن لائن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 14ویں روز بھی مریضوں کا مفت آن لائن سہولت مہیا کی گئی ملاکنڈ ڈویژن سمیت دیگر دور دراز علاقوں اور بیرون ملک سے بھی مریضوں نے کال کرکے اپنا مرض بتا کر بذریعہ ایس ایم یس واٹس ایپ دوائیں تجویز کرکے اس سہولت سے استفادہ حاصل کرلیا یہ سہولت لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے وجہ سے جنرل او پی ڈی اور نجی کلینکس کے بندش کے پیش نظر کیا گیا ہے جو کہ حالات کے مناسبت سے اس کو جاری رکھا جائیگا سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم میں کٹر محمد ظاہر شاہ آئی ڈاکٹر وسیم مروت سکن ڈاکٹر اشفاق حسین سائیکاٹرک ڈاکٹر مظہر ڈاکٹر عارف چلڈرن ڈاکٹر سید نعیم اللہ نیو رو فزیشن ڈاکٹر حبیب اللہ ڈینٹل وغیرہ شامل ہیں مریض فون 0946.700037 پر کال کرکے اپنا مرض بتاتے ہیں جس کے بعد متعلقہ ڈاکٹرزان کو بذریعہ ایس ایم ایس دوائیں تجویز کرتے ہیں اس لئے ڈاکٹروں کی یہ ٹیم دوپہر ایک بجے سے چار بچے تک کانتیننٹل جنرل ہسپتال سیدو شریف سوات میں موجود ہوگی بیمار افراد ان ڈاکٹروں سے طبی آن لائن امداد لے سکتے ہیں لاک ڈاؤن کی توسیع کی صورت میں آن لائن ڈاکٹرز کی یہ ٹیم اپنے خدمات جاری رہیگاماہ رمضان کے اس با برکت اوقات میں بھی خدمات ایک بجے تا چار بجے تک جاری ہوگا ڈاکٹروں کے اس ٹیم کے خدمات پر لوگوں نے اس جذبے کو سراہا اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کی
سوات ،صحت کے حوالے سے کسی بھی مسلئے کے لئے آن لائن ڈاکٹرز موجود
