پشاور۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ انجینئر امیر مقام سے پشاورمیں پیسکو کے اعلیٰ حکام کی ملاقات۔
پیسکو حکام نے حالیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ ڈیمز میں پانی کی قلت اور آئ پی پیز (پرائیویٹ پاور پلانٹس) کی بندش بتائ ، جسکی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں کمی ہوئ ہے۔
تاہم انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات میں ممکنہ حد تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔