سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں مزید پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق تعداد 162 تک پہنچ گئے۔ محکمہ صحت سوات کے جانب سے جاری کردی معلومات کے مطابق سوات میں مزید پانچ افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جس میں تین کا تعلق چاربارغ، ایک کبل اباخیل اور ایک کا بحرین سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس سے سوات میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 162تک پہنچ گئی۔ ان میں 38افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت سیدوشریف اسپتال پندرہ افراد زیرعلاج ہے۔ جبکہ اب تک کرونا کے بارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔