سوات(مارننگ پوسٹ)ضلع شانگلہ بھر کے داخلی اور خارجی پوائنٹوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں اور دیگر اہم شاہراہوں پر تعینات ٹریفک جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے افطار ڈنر بکس تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجا ز نے تینوں سرکلوں کے ڈی ایس پی ایز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ کو ٹاسک حوالہ کر دیا ہے کہ حالیہ کورونا حالات میں قرنطینہ سنٹروں، آئسولیشن وارڈز،سیل کردہ علاقوں، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس جوانان اور اہم شاہراہوں پر تعینات ٹریفک جوانوں میں افطار ڈنر بکس تقسیم کرے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ جوانوں کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر کی جائے گی جبکہ اس کٹھن اور سخت حالات میں کورونا وباء کی وجہ سے سیل کر دہ علاقوں میں فرائض منصبی سر انجام دینے والے جوان میرے ہیرو اور بازوں ہے ان کو کبھی بھی اکیلے نہیں چھوڑیں گے متعلقہ ایس ایچ اوز اور محرر سحر و افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے موبائل گاڑیوں میں اشیائے خورد ونوش کی دستیابی یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شانگلہ ملک اعجازنے تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرروں کو تاکید کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سحر و افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجازنے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کی مجموعی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں بازاروں اور مساجد پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ضلع میں اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام مساجد کے آئمہ اور انتظامی کمیٹیوں کے ممبران سے قریبی روابط استوار کرکے علاقائی امن کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حساس تنصیبات اور دیگر مقامات کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے بازاروں اور اہم شاہراہوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کیلئے پولیس کی گشت بڑھادیئے گئے ہیں اور امن و امان کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے تھانوں، چوکیوں اور چیک پوسٹوں میں اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور رمضان المبارک میں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی جامع منصوبہ بندی کے تحت مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
شانگلہ:ڈیوٹی پر معمورپولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے افطار ڈنر بکس کا اہتمام
