سوات:سوات کیڈٹ کالج چارباغ کے طالب علم نے کم نمبر لینے پر خودکشی کی کوشش کی۔ ریحان نامی طالب علم جو بنوں کا رہنے والا ہے، نے456نمبر حاصل کئے۔ نتیجہ آنے کے بعد تیز دھار آلے سے خود پر حملہ کیا، جہاں موجود ساتھیوں نے اسے پکڑا اور اس کے ہاتھ سے آلہ لے کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔