سوات(مارننگ پوسٹ)آن لائن فری سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مریضوں کو مفت خدمات کی فراہمی کا اٹھارویں دن سوات اور گردونواح سمیت بیرون اندورن ملک سے بھی کال کے ذریعے علاج ومشورے جاری ابھی تک روزانہ کے بنیاد پر درجنوں لوگ اپنا مرض بتا کر بذریعہ ایس ایم ایس واٹس ایپ آئی مو وغیرہ دوائیاں اور علاج تجویز کرتے ہیں جو کہ ان کے لئے بہت مشکل میں آسانی پیدا کرکے سہولت دے رہے ہیں لاک ڈاؤن میں توسیع اور کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیارکرنے پیش نظر فری آن لائن سروس جاری رہیگی جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈا کٹر محمد ظاہر شاہ آئی ڈاکٹر وسیم مروت سکن ڈاکٹر اشفاق حسین سائیکاٹرک ڈاکٹر مظہر ڈاکٹر عارف چلڈرن ڈاکٹر سید نعیم اللہ نیو رو فزیشن ڈاکٹر حبیب اللہ ڈینٹل وغیرہ شامل ہیں مریض فون 0946.700037 پر رمضان المبارک میں دوپہر ایک بجے تا چار بجے تک کال کرسکتے ہیں