سوات (مارننگ پوسٹ) سوات مینگورہ کے نزدیکی علاقے پرونا میں جائیداد کے تنازعے پر بھائیوں نے بیویوں سے مل کر بڑے بھائی کو پتھرکے وار کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی ناصر رفیق کے مطابق نواحی علاقے پرونا میں گذشتہ روز جائیداد کے تناز عے پر بھائیوں کے مابین لڑائی ہوئی۔ اس دوران ملزمان گل نمریز اورعظیم خان پسران گل امان نے اپنی بیگمات مسماۃ (گ ن) اور مسماۃ (ت ب) کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی گل زادہ ولد امان گل کو شدید تشد دکانشانہ بنایا۔ اس دوران پتھر کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مجروحیت کے دوران انہوں نے بالاملزمان پر دعویداری کی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے پتھر بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
سوات،کوکارئی علاقہ پرونا میں بھائیوں نے بیویوں سے مل کر اپنے بھائی کو قتل کردیا
