(مارننگ پوسٹ)سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد1542 ہوگئی۔ مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2600 ہوگئی۔ 214 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک 93 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں