سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا میں ایک دہائی قبل سوات اور صوبے کے دیگر شورش زدہ علاقوں سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کی بھرتی کی گئی، سپیشل پولیس فورس نے پاک فوج کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ ایک پرچم تلے دہشت گردی کا مروانہ وار مقابلہ کیا اور صوبے میں امن کے لئے کردار ادا کیا،صوبائی حکومت نے 9618 سپیشل پولیس اہلکاران کی شاندار کارکردگی اور قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا پولیس میں مستقل کرنے کا اعلان کیا ،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے سال رواں یکم جنوری 2020 کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے زرئعے ان کو ریگولرائز کرنے کے احکمات جاری کردئے۔یاد رہے کی ان اہلکاروں کو پچھلی تاریخوں سے تمام مراعات بھی دی جائیں گے، سپیشل پولیس فورس خیبر پختنخوا پولیس میں مستقلی سے ان کا درینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے