سوات(مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی ویمن ونگ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابرحکومت نے قوم پر وزیروں اور مشیروں کے اخراجات کا بوجھ ڈالا ہوا ہے جتنی وزیروں اور مشیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے حکومت کی کارکردگی میں اتنی ہی کمی آرہی ہے ایک طرف عوام کو کرونا وباء کے وجہ سے تکلیف میں ہیں تو دوسری طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے پوری دنیا میں تیل سستا ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہ ہوئی جتنی کم ہونے کا واویلا کیا جا رہا تھا ما ہ رمضان میں حکومت نے آشیائے خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے نان ایشو کو ایشو بنا کر حکومت عوام کی توجہ اپنی ناقص کارکردگی سے ہٹارہی ہے اس لئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تیل کی قیمت کو دوبارہ کم کرنے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ماہ برکت مے ں آرزاں نرخ اشیائے ضروریہ دستیاب یقینی بنائے جائے