سوات (مارننگ پوسٹ) گزشتہ روز مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارش سے نالے ندیاں ابل پڑیں اور پانی گھروں میں داخل ہوا۔ شام 6بجے کے قریب طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ طوفانی بارش کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے۔ مینگورہ میں حاجی بابا،سیدو شریف، امانکوٹ، اسٹیڈیم روڈ اور رحیم اباد کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لوگ افطاری کے وقت گھروں سے پانی نکال میں مصروف نظر آئیں ۔ محکمہ واسا نے ٹایم پر پہنچ کر ملبے کو ٹھکانے لگا دیا، رات ہونے کی وجہ سے نقصانات کا درست اندازہ انتظامیہ نہ لگا سکی۔ محکمہ موسمیات نے سوات میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مینگورہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،گھروں میں پانی داخل،سڑکیں تالاب بن گئیں
